Get Mystery Box with random crypto!

@🌷《IMAANI TAZKIRA》🌷

لوگوی کانال تلگرام imaanitazkira — @🌷《IMAANI TAZKIRA》🌷 I
لوگوی کانال تلگرام imaanitazkira — @🌷《IMAANI TAZKIRA》🌷
آدرس کانال: @imaanitazkira
دسته بندی ها: دستهبندی نشده
زبان: فارسی
مشترکین: 639
توضیحات از کانال

👤TARIQ MERCHANT👤
⭐️ایمانی تذکرہ کے ٹیلیگرام چینل کا مقصد ہے امت مسلمہ تک دینی پیغامات کو پہنچانا،
🗒🖋ایمان محنت سے بنتا ہے، قربانی سے بڑھتا ہے، ماحول سے باقی رہتا ہے، آج ہم میں نہ محنت ہے، نہ قربانی ہے، نہ ماحول ہے، اللہ ہم سب کی حفاظت فرمائے، آمین

Ratings & Reviews

2.67

3 reviews

Reviews can be left only by registered users. All reviews are moderated by admins.

5 stars

1

4 stars

0

3 stars

0

2 stars

1

1 stars

1


آخرین پیام ها

2022-07-26 11:23:24 *دعا کی درخواست پر یوں عمل کریں!*

جب آپ کا کوئی عزیز، رشتہ دار یا دوست کسی پریشانی، مصیبت، بیماری، اُلجھن یا آفت میں مبتلا ہوکر یا کسی جائز مقصد کے لیے موبائل میسج، واٹس اپ یا کسی اور ذریعے سے آپ کو دعا کی درخواست ارسال کرے تو اس کو نظر انداز نہ کردیا کرو، یا یونہی کوئی دعائیہ اسٹیکر بھیجنے یا فقط "ان شاء اللہ" لکھنے پر اکتفا نہ کیا کرو کہ یہ احساس، درد اور خلوص سے عاری محض جان چھڑانے والی حرکت لگتی ہے، یہ تعلق کی کمزوری ظاہر کرتی ہے، اس کی وجہ سے باہمی تعلق اور رشتے کی مضبوط دیواروں میں لاتعلقی کی دراڑ پیدا ہونے لگتی ہے، جس کی وجہ سے معاشرے سے خلوص، محبت اور احساس ختم ہونے لگتا ہے، بلکہ مناسب اور مفید طریقہ یہ ہے کہ کوئی آپ سے دعا کی درخواست کرے تو خلوص کے ساتھ دعائیہ کلمات باقاعدہ لکھ کر یا صوتی پیغام یعنی وائس میسج کرکے بھیج دیا کرو، اس کی وجہ سے دعا کی درخواست کرنے والے کو بڑی راحت ملتی ہے، اُسے بڑی تسلی نصیب ہوتی ہے، اس کو اپنائیت محسوس ہوتی ہے، وہ تعلق کی خوشگواری کی ٹھنڈک دل میں محسوس کرتا ہے، وہ اپنے کو اکیلا نہیں پاتا، بلکہ اسے لگتا ہے کہ دوسرے بھی میرے ساتھ شریک ہیں۔ اور اس سے بھی آگے بڑھ کر بات یہ ہے کہ جب اس کو دعائیہ کلمات بھیج دو تو اس کے بعد تھوڑی دیر کے لیے اللہ تعالیٰ کی طرف متوجہ ہوکر خلوصِ دل سے اس کی حاجتوں کے لیے دعا کرلو۔ اسی طرح جب کسی وقت اپنے لیے دعا کرو تو اس وقت بھی اس کو دعا میں یاد کرلو۔ اس کے بڑے فائدے ہیں، اس کی بڑی برکتیں ہیں۔ اس سے معلوم ہوگا کہ تم واقعی اُس کے ساتھ مخلص ہو اور اُس کے لیے فکرمند ہو !
اور اگر غور کرو تو معاشرے کی اعلی اقدار کا تحفظ اسی طرح ہی کیا جاسکتا ہے!

۔۔۔ مفتی مبین الرحمٰن صاحب مدظلہ
26 ذو الحجہ 1443ھ/ 26 جولائی 2022
96 viewsTARIQ MERCHANT 《IMAANI TAZKIRA》 , 08:23
باز کردن / نظر دهید