2021-09-03 15:35:29
حضرت محمد ﷺ کا حلیہ مبارک
آپ صلی اللہ علیہ و سلم نہ بہت طویل القامت تھے‘ نہ پست قد‘ مگر دوسرے آدمیوں کے مجمع میں سب سے بالا معلوم ہوتے تھے
رنگ گورا‘ پرملاحت‘ سرخی مائل تھا
سر مبارک بڑا
ڈاڑھی خوب بھری ہوئی بال سیاہ قدرے پیچیدہ
آنکھیں گول بڑی‘ سیاہ اور پر رونق
سر کے بال سیدھے اکثر کان کی لو تک اور کبھی کندھوں تک اور کبھی کان کی لو سے بھی اوپر رہتے تھے
بھویں باہم پیوستہ ایک باریک سی رگ درمیان میں فاصل تھی‘ کہ غصہ کے وقت ظاہر ہوتی تھی
آنکھوں کی سفیدی میں سرخ ڈورے بھی تھے
رخسار نرم اور پرگوشت تھے
سر میں تیل ڈالتے تھے
اور آنکھوں میں سرمہ لگاتے تھے
دانت مثل مروارید سفید و چمکدار تھے
تبسم کے سوا کبھی کھلکھلا کر نہ ہنستے تھے
آپ صلی اللہ علیہ و سلم نہایت خندہ رو‘ شیریں کلام‘ فصیح‘ شجاع اور جامع جمیع کمالات انسانیہ تھے
آپ صلی اللہ علیہ و سلم کے دونوں شانوں کے درمیان مہر نبوت صلی اللہ علیہ و سلم تھی
آپ صلی اللہ علیہ و سلم اپنا کام خود اپنے ہاتھ سے کرتے تھے
کسی کا سوال رد نہ کرتے تھے
(الرحیق المختوم ص ۶۴۵ تا ۶۴۸۔)
60 views12:35