Get Mystery Box with random crypto!

آپ اپنے بارویں امام کو کتنا جانتے ہیں؟ یہ میسیج کم سے کم کس | Shuja-e-Mehdi

آپ اپنے بارویں امام کو کتنا جانتے ہیں؟

یہ میسیج کم سے کم کسی ایک شخص کے لئے بھیجیئے تا کہ آپ بھی اس عظیم ثواب میں شامل ہوسکیں
محتاجِ دعا۔ محاذ حیدر

امام مہدی (عج) کتنے سال کی عمر میں مقامِ امامت پر منصوب ہوگئے تھے؟
5 سال

امام زمانہ (عج) کی غیبتِ صغرا کتنے سالوں تک رہی؟
69 سال

امام مہدی (عج) کی غیبتِ کبرا کس سال سے شروع ہوگئی؟
قمری سال 329 سے (اب 1439 ہے)

امام زمانہ (عج) کے ظہور کی پہلی نشانی کیا ہوگی؟
سورج مغرب سے نکلیگا

احادیث کے مطابق غیبتِ کبرا میں امام زمانہ (عج) کے نمائندے کون ہیں؟
شیعہ مراجعِ تقلید، جو کہ فقہ اور روایات سے بخوبی آگاہ ہیں

جب امام زمانہ (عج) اس دنیا میں تشریف لائے تھے، ان کے داہنے بازو پر کونسی آیت لکھی ہوئی تھی؟
"جاءالحق و زهق الباطل اِنَّ الباطل کان زهوقا"

کس معصوم (ع) نے فرمایا ہے کہ «ظہور کا وقت، خدا سے مربوط ہے اور جو بھی اسے مشخص کریگا، وہ جھوٹا ہوگا»؟
حضرت مہدی (عج)

پیغمبروں کی میراثوں میں سے کسی ایک میراث کا ذکر کریں جو امام زمانہ (عج) اپنے ساتھ لائینگے؟
حضرت سلیمان (ع) کا منبر

امام زمانہ (عج) کس دن ظہور کرینگے؟
جمعہ کے دن

امام مہدی (عج) کس شہر سے ظہور کرینگے؟
مکہ مکرمہ سے

وہ آیت جسے حضرت مہدی (عج) ظہور کے وقت سب سے پہلے پڑھینگے، کونسی ہے؟
" بقیة الله خیر لکم ان کنتم مۆمنین"

کونسا شہر امام مہدی (عج) کی دارالحکومت ہوگا؟
کوفہ

ظہور کے بعد امام مہدی (عج) کا محکمہ انصاف اور عدلیہ کونسی جگہ ہوگی؟
مسجد کوفہ

امام (عج) کے انصار، آنحضرت کی بیعت کس جگہ پر کرینگے؟
کعبۃ اللہ میں

امام مہدی (عج) کے انصار کتنے ہونگے؟
313 افراد

ظہور کے بعد امام (عج) کے انصار میں کتنی خواتین شامل ہونگی؟
13 خواتین

ظہور کے بعد امام زمانہ (عج) کی بیعت کرنے والا پہلا شخص کون ہوگا؟
حضرت جبرائیل (ع)

کونسے پیغمبر، امام مہدی (عج) کے پیچھے نماز پڑھینگے؟
حضرت عیسیٰ (ع)

روایات میں امام زمانہ (عج) کے گھر کا نام کیا ذکر ہوا ہے؟
بیت الحمد

امام مہدی (عج) کی تلوار کا نام کیا ہے؟
سیف اللہ

امام مہدی (عج) کی جانب سے کتنی بڑی دعائیں ہم تک پہنچی ہیں؟
40 دعائیں

کونسی مسجد امام زمانہ (عج) کے خاص حکم کے تحت بنی ہے؟
مسجد جمکران

حضرت نوح (ع) کی کونسی مخصوص صفت امام زمانہ (عج) میں پائی جاتی ہے؟
لمبی عمر

غیبتِ کبرا کے وقت سب سے بڑی عبادت کونسی ہے؟
امام زمانہ (عج) کے ظہور کا انتظار

پڑھی جانے والی کونسی زیارت، امام زمانہ (عج) کے ساتھ متعلق ہے؟
زیارت آل یاسین

امام زمانہ (عج) کی مخصوص دعا کونسی ہے؟
دعائے عہد

امام مہدی (عج) کے ساتھ مخصوص نماز کتنی رکعتوں کی ہے؟
2 رکعت

امام مہدی (عج) کی جانب سے روزانہ کونسی دعا پڑھنے کی ہدایت ملی ہے؟
دعائے فرج


امامِ وقت (عج) کے ظہور میں تعجیل کے لئے بر محمد و آل محمد صلوات

Shuja-e-Mehdi:
http://t.me/imamMehdi313