Get Mystery Box with random crypto!

معلومات چرانے کے لیے ٹیکس دہندگان کو ایف بی آر کی جعلی ای میل | Regulatory Updates Of Pakistan

معلومات چرانے کے لیے ٹیکس دہندگان کو ایف بی آر کی جعلی ای میل ملنے کا انکشاف

ضروری
معلومات چرانے کے لیے ٹیکس دہندگان کو ایف بی آر کی جعلی ای میل ملنے کا انکشاف ہوا ہے۔

جاری کردہ اعلامیہ میں ایف بی آر نے جعلی اور وائرس زدہ ای میلز سے متعلق الرٹ جاری کر دیا۔ فیڈرل بور ڈ آف ریونیو کو ٹیکس گزاروں کی طرف سے شکایات موصول ہوئی ہیں کہ انہیں ای میلز بھیجی جارہی ہیں جس میں منسلک شدہ انکم ٹیکس ڈیفالٹرز لسٹ کا حوالہ دیا گیا ہے تا کہ ٹیکس گزار لسٹ میں سے اپنا نام تلاش کر لیں۔

اس حوالے سے ایف بی آر نے بیان جاری کیا ہے ایف بی آر نے ایسی کسی بھی ای میلز کے بھیجے جانے پر لاتعلقی کا اظہارکیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ جعلی ای میلز alert@fbr.news ای میل ایڈریس سے بھیجی جار ہی ہیں، ان جعلی ای میلز میں ٹیکس گزاروں کو ہدایات جاری کی جارہی ہیں کہ وہ انکم ٹیکس ڈیفالٹر ز لسٹ تفصیلات کا معائنہ کر لیں اسی طرح کی کچھ مزید جعلی ای میلز بھیجی جا رہی ہیں جس میں ٹیکس گزاروں کو ڈیفالٹرز لسٹ کھولنے کے لئے پاس ورڈ بھی بھیجا جا رہا ہے۔

ایف بی آر نے ٹیکس گزاروں کو خبردار کیا ہے کہ یہ جعلی ای میلز وائرس زدہ ہیں ان جعلی وائرس زدہ ای میلز کے ذریعے ٹیکس گزاروں سے اہم معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

ایف بی آر نے ٹیکس گزاروں سے درخواست کی ہے کہ وہ ایسی جعلی ای میلز کو مکمل طور پر نظر انداز کردیں اور فورا” متعلقہ اتھاریٹیز کو اس کے بارے میں آگاہ کریں ایف بی آر نے اپنی ویب سایٹ www.fbr.gov.pk کے ذریعے ٹیکس گزاروں کو ایسی جعلی ای میلز سے نمٹنے کے لیے رہ نمائی فراہم کر دی ہے۔

Source: ExpressUrdu
--------------------------------------------------------
for News and Updates related to Regulatory, Business & Real estate, Join "Regulatory Updates of Pakistan" by using following steps;

Step 1
Download Telegram App
for Android
link: bit.ly/3bd4v2X
&
for iOS
link: apple.co/2FQUpum

Step 2
Join Channel by using this link:
t.me/RegulatoryUpdatesOfPakistan

So hurry up
Don't wait, to get Updates