Get Mystery Box with random crypto!

چنگان پاکستان کا مزید تین نئی کاریں متعارف کروانے پرغور منی و | Regulatory Updates Of Pakistan

چنگان پاکستان کا مزید تین نئی کاریں متعارف کروانے پرغور

منی وین کاروان، منی پِک اَپس ایم8 اور ایم9 اور سیڈان السیون بنانے والی چنگان پاکستان مزید تین نئی کاریں ایس یو وی یونی ٹی، ایس یو وی اوشان ایکس 7 اور ڈبل کیبن پِک اَپ ہنٹر متعارف کروانے پر غور کر رہی ہے۔

چنگان کی 1500 سی سی ٹربو چارج اسمال کراس اوور یونی ٹی کِیا اسپورٹیج، ٹویوٹا سی ایچ آر اور نسان جوک کی کٹیگیری میں شامل ہوتی ہے۔

اوشان ایکس 7 بھی 1500 سی سی ٹربو چارج ہے لیکن اسکا موازنہ ایم جی موٹرز کی ایم جی ایچ ایس اور ہنڈائی ٹکسن سے کیا جاسکتا ہے۔

اسکے علاوہ 1900 سی سی ٹربو چارج ہنٹر کا موازنہ اِسوزو ڈی میکس اور ٹویوٹا ہائی لکس سے کر سکتے ہیں۔

کمپنی نے تصدیق کی ہے کہ وہ پاکستان کی سڑکوں پر تینوں گاڑیوں کی جانچ کر رہی ہے لیکن کمپنی نے یہ بتانے سے انکار کیا ہے کہ اصل میں کون سی گاڑیاں ملک میں متعارف کرائی جائیں گی۔

کمپنی ذرائع کے مطابق ”ہم ملک میں تینوں گاڑیوں متعارف کرائیں گے یا صرف ایک کار کو متعارف کروایا جائے گا۔ ابھی اس کا فیصلہ ہونا باقی ہے لیکن ہم اپنی فہرست میں مزید کاریں لانے کے لیے کام کر رہے ہیں”۔

بلاگنگ ویب سائٹ ”کار اسپرٹ پی کے ڈاٹ کام” چلانے والے ایک آٹو سیکٹر کے ماہر عثمان انصاری کا کہنا ہے کہ ہنٹر پِک اَپ، اِسوزو ڈی میکس اور ٹویوٹا ہائی لکس ریوو کے مدمقابل ہے۔

آٹو سیکٹر کے ماہر کا کہنا ہے کہ ٹویوٹا ہائی لکس میں انجن بڑا ہونے کے ساتھ ”ٹارک” بھی زیادہ ہے۔ لیکن ہنٹر کار میں ٹربو چارج انجن ہونے کی وجہ سے اسکا ”ٹارک” بھی ڈی میکس کے برابر ہے۔

ٹارک خصوصیت کی حامل کاریں ہموار جگہوں کے علاوہ دشوار گزار راستوں اور اونچائی پر چڑھنے کی صلاحیت زیادہ رکھتی ہیں جس میں پِک اَپ ٹرک اور ایس یو وی کے کاریں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ چانگان پاکستان کو آٹو ڈویلپمنٹ پالیسی 2016-21 کے تحت گرین فیلڈ کا درجہ حاصل ہے۔

Source: SamaaTv
--------------------------------------------------------
for News and Updates related to Regulatory, Business & Real estate, Join "Regulatory Updates of Pakistan" by using following steps;

Step 1
Download Telegram App
for Android
link: bit.ly/3bd4v2X
&
for iOS
link: apple.co/2FQUpum

Step 2
Join Channel by using this link:
t.me/RegulatoryUpdatesOfPakistan

So hurry up
Don't wait, to get Updates