🔥 Burn Fat Fast. Discover How! 💪

گاڑی کے آن لائن ٹیکس کی ادائیگی کا طریقہ کار ماضی میں آپ کو گ | Regulatory Updates Of Pakistan

گاڑی کے آن لائن ٹیکس کی ادائیگی کا طریقہ کار

ماضی میں آپ کو گاڑی کی ٹیکس کی ادائیگی کے لیے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کا دورہ کرنا پڑتا تھا جو ٹیکس وصول کرتا ہے، وہاں جا کہ ٹیکس دینا ایک دشوار کن مرحلہ ہوتا تھا۔ دوسرا طریقہ یہ تھا کہ آپ نیشنل بینک کی کچھ مخصوص شاخوں میں جا کر ٹیکس بھریں، جہاں آپ کو لمبی لمبی قطاروں کی وجہ سے ایک گھنٹہ انتظار کرنا پڑتا تھا اور کرونا وائرس کی وبا کے باعث خود جا کر ٹیکس دینا مزید مشکل ہوگیا۔

اب آپ کو یہ ٹیکس آن لائن اور یہاں تک کہ دفتری اوقات کے بعد بھی ادا کرنے میں تقریبا 5 منٹ لگیں گے۔ آپ آن لائن ٹیکس مندرجہ ذیل طریقے سے ادا کرسکتے ہیں۔

پہلا مرحلہٹیکس ادائیگی کے پہلے مرحلے میں آپ کو ایکسائز، ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ جو گاڑی کا ٹیکس وصول کرتا ہے کی آفیشل ویب سائٹ پر جانا ہوگا۔

دوسرا مرحلہاس کے بعد وہاں موجود کوئیک پے ڈراپ ڈاؤن مینیو کے تحت ہوم پیج پر اپنا موبائل نمبر، کار رجسٹریشن نمبر اور دیئے گئے سیکیورٹی کوڈ کو درج کریں۔ پھر آپ کی گاڑی کی تفصیلات جس میں مالک کا نام، گاڑی بننے کا ٹائم، گاڑی کا ماڈل، رجسٹریشن کی تاریخ اور آخری تاریخ جب آپ نے گاڑی کا ٹیکس ادا کیا ہو اپ کو اسکرین پر نظر آئیں گی۔


تیسرا مرحلہیہاں نیچے دیئے گئے ایڈریس بار میں وہ مدت منتخب کریں جس کے لیے آپ ٹیکس ادا کرنا چاہتے ہیں، جس کے بعد کیلکولیٹ ٹیکس کا بٹن دبانے سے ایک نئی ونڈو اسکرین پر نمودار ہوگی جس میں بقایا جات(اگر سابقہ ٹیکس ادا نہیں کیا گیا تھا) ، جرمانہ (اگر کوئی ہے) ، ود ہولڈنگ ٹیکس اور منتخب کردہ مدت کے لیے کل ٹیکس بشمول سروس چارجز ظاہر ہونگے۔

چوتھا مرحلہاس کے بعد آپ ٹیکس کی رقم کے بالکل نیچے اس باکس کو چیک کریں جہاں لکھا ہے کہ کورئیر کے ذریعے چالان مجھے بھیجیں۔
پانچواں مرحلہپھر آپ نیچے دائیں طرف دیا گیا پی ایس آئی ڈی بٹن کو دبائیں، جس سے آپ کی ادائیگی کی پرچی کی آئی ڈی، ایک 12 ہندسوں پر مشتمل نمبر، اس کی معیاد ختم ہونے کی تاریخ اور وقت عام طور پر 24 گھنٹے میں جاری ہوجائے گا۔

بعد ازاں آپ اپنے ٹیکس کی رقم کا حساب بھی لگا سکتے ہیں اور حکومت سندھ کی ای پیمنٹ ایپ کے ذریعے پی ایس آئی ڈی بھی بنا سکتے ہیں۔
آخری مرحلہآخری مرحلے میں اپنی گاڑی کا ٹیکس آن لائن اکاؤنٹ یا موبائل بینکنگ ایپ کے ذریعے ادا کریں۔ ٹیکس ادا کرے وقت اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ جو ایجنسی منتخب کر رہے ہیں وہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سندھ ہے نہ کہ سندھ ریونیو بورڈ (ایس آر بی)۔

عام طور پر رقم بھیجنے (فندز ٹرانسفر)، بل کی ادائیگی اور آپ کا موبائل بیلنس کا ری چارج (ٹاپ اپ) کی ادائیگی سب سے عام آپشن ہیں جو آپ کے موبائل بینکنگ ایپ یا آن لائن اکاونٹ کی اسکرین پر نمایاں طور پر ظاہر ہوتے ہیں، لہذا ایکسائز اور ٹیکس کی ادائیگی کا آپشن تلاش کرنے کیلیے آپ کو ‘مزید’ یا ‘خدمات’ کے آپشن کا انتخاب کرنا پڑتا ہے۔ جہاں آپ ٹیکس جمع کرنے والی ایجنسی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سندھ کا انتخاب کرسکتے ہیں۔
اگر آپ کے پاس آن لائن اکاؤنٹ یا موبائل بینکنگ ایپ نہیں ہے تو آپ اب بھی ہجوم والے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے دفتر یا نیشنل بینک کی برانچوں میں خود جاکر ٹیکس ادا کرنے کی جنجھٹ سے بچ سکتے ہیں۔
صرف اپنی پی ایس آئی ڈی اور اے ٹی ایم کا استعمال کرتے ہوئے ٹیکس ادا کرسکتے ہیں۔ اگر آپ کے پاس اے ٹی ایم کارڈ نہیں ہے تو آپ قریبی بینک کا دورہ کر کے وہاں موجود بینکنگ آفیسر کو اپنے پی ایس آئی ڈی کا استعمال کرتے ہوئے یہ ادائیگی کرنے کو کہہ سکتے ہیں۔ اس عمل کو “اوور دی کاؤنٹر ٹرانزیکشن کہا جاتا ہے“۔

اگر آپ پنجاب میں ہیں تو آپ پنجاب حکومت کی ای پے ایپ کا استعمال کرتے ہوئے اپنے 17 ہندسوں کی ادائیگی کے نظام کی شناخت یا پے سلپ آئی ڈی (پی ایس آئی ڈی) تیار کر سکتے ہیں اور اوپر بیان کردہ طریقہ کار کے ذریعے ادائیگی کر سکتے ہیں، یہ عمل شروع کرنے سے پہلے صرف اپنے بینک سے پوچھیں کہ پی ایس آئی ڈی کا استعمال کرتے ہوئے گاڑی کی ٹیکس کی ادائیگی کے لیے کون سی ایجنسی منتخب کریں۔

Source: SamaaNews
--------------------------------------------------------
for News and Updates of Regulatory & Business Join "Regulatory Updates of Pakistan" by using this link: t.me/RegulatoryUpdatesOfPakistan

& for Real estate Join "Real Estate Updates of Pakistan" by using this link: t.me/RealEstateUpdatesOfPakistan

So hurry up
Don't wait, to get Updates