🔥 Burn Fat Fast. Discover How! 💪

ٹیکس گوشوارے داخل کرنے کی تاریخ میں توسیع نہیں کی جائے گی ٹیک | Regulatory Updates Of Pakistan

ٹیکس گوشوارے داخل کرنے کی تاریخ میں توسیع نہیں کی جائے گی

ٹیکس قوانین پر عمل درآمدکے کلچر کو بہتر بنانا حکومت کا بنیادی مقصد ہے اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو ٹیکس گزاروں کے تعاون سے اس کے حصول کیلئے سرگرم عمل ہے۔ گزشتہ سال گوشوارے داخل کرنے کی تاریخ میں توسیع نہ کرنے کے فیصلے پر ٹیکس گزاروں کی جانب سے مثبت ردعمل دیکھنے میں آیا تھا۔

ٹیکس گزاروں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے رواں سال گوشوارے داخل کرانے کیلئے آئیرس پورٹل کو جولائی 2021 سے فعال کر دیا گیا تھا ۔

ایف بی آر نے تمام ٹیکس گزاروں کو یا ددہانی کرائی ہے کہ آخری تاریخ کا انتظار کئے بغیر اپنی قانونی ذمہ داری نبھائیں اور30 ستمبر 2021 تک ٹیکس گوشوارے لازمی داخل کر لیں تاکہ آخری تاریخوں میں سسٹم پر پڑنے والے دباؤ سے بچا جا سکے۔ایف بی آرنے ایک مرتبہ دوبارہ واضح کیا ہے کہ انکم ٹیکس گوشوارے داخل کرانے کی مقررہ تاریخ میں توسیع نہیں کی جائے گی۔

Source: FBROfficial
--------------------------------------------------------
for News and Updates of Regulatory & Business Join "Regulatory Updates of Pakistan" by using this link: t.me/RegulatoryUpdatesOfPakistan

& for Real estate Join "Real Estate Updates of Pakistan" by using this link: t.me/RealEstateUpdatesOfPakistan

So hurry up
Don't wait, to get Updates