🔥 Burn Fat Fast. Discover How! 💪

ایف بی آر نے ایسیٹس ڈیکلیریشن آرڈینینس 2019 کے تحت مقررہ ٹیکس | Regulatory Updates Of Pakistan

ایف بی آر نے ایسیٹس ڈیکلیریشن آرڈینینس 2019 کے تحت مقررہ ٹیکس ادا کرنے والوں کو اثاثہ جات ڈیکلیریشن گوشوارہ جمع کرانے کا موقع فراہم کر دیا

فیڈرل بورڈ آف ریوینیو نے ایسیٹس ڈیکلیریشن آرڈینینس 2019 کےتحت ایسے ٹیکس گزاروں کو اثاثہ جات ڈیکلیر کرنے کا موقع فراہم کیا ہے جنہوں نے مقررہ تاریخ تک واجب الادا ٹیکس کی ادائیگی تو کر دی تھی لیکن باوجوہ اثاثہ جات ڈیکلیر نہ کرسکے۔اس حوالے سے سرکلر جاری کر دیا گیا ہے۔ایسیٹس ڈیکلیریشن آرڈینینس کو 14 مئی 2019 کو نافذ کیا گیاتاکہ اس سے فائدہ اٹھانے والے 30 جون 2019 تک ٹیکس کی ادائیگی اور اثاثہ جات کی ڈیکلریشن کو یقنی بناسکیں۔ مقررہ تاریخ میں 3 جولائی 2019 تک مزید توسیع بھی کر دی گئی تھی۔

ان ٹیکس گزاروں کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے ایف بی آر نے فیصلہ کیا ہے کہ ایسے ٹیکس گزاروں کو 15 ایام میں اثاثہ جات گوشوارہ داخل کرنے کا مو قع فراہم کیا جائے جنہوں نے مقررہ تاریخ تک ٹیکس ادا کر دیا تھا اور کسی وجہ سے اثاثہ جات ڈیکلئر نہ کرسکے ۔ اس حوالے سے سسٹم کو فعال کر دیا گیاہے اور ایسے ٹیکس گزار 10 ستمبر سے 25 ستمبر کے دوران اپنے اثاثہ جات ڈیکلئر کر سکتے ہیں۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو ایکٹ 2007 کی شق 7 کے تحت خصوصی طور پر یہ سہولت دی گئی ہے۔

Source: FBROfficial
--------------------------------------------------------
for News and Updates of Regulatory & Business Join "Regulatory Updates of Pakistan" by using this link: t.me/RegulatoryUpdatesOfPakistan

& for Real estate Join "Real Estate Updates of Pakistan" by using this link: t.me/RealEstateUpdatesOfPakistan

So hurry up
Don't wait, to get Updates