🔥 Burn Fat Fast. Discover How! 💪

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کیا ہے؟ اور اس اکاؤنٹ سے بیرون ملک مقیم پاک | Regulatory Updates Of Pakistan

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کیا ہے؟ اور اس اکاؤنٹ سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو کیا فوائد مل سکتے ہیں

بینک
میں اکاؤنٹ کھلوانا ہو تو پہلی چیز جو ذہن میں آتی ہے وہ مطلوبہ کاغذات کا ایک سیٹ بنانا، فارم پُر کر کے اُس پر دستخط اور انگوٹھا ثبت کرنا ہوتا ہے اور بیرون ملک ہونے کی صورت میں قونصل خانے جانا اور مزید طویل مشقت برداشت کرنا شامل ہے۔

پاکستان نے ایک ایسی ہی سہولت متعارف کرائی ہے جس کے بعد آپ امریکہ، کینیڈا یا دبئی میں بیٹھ کر بھی کراچی، لاہور یا اسلام آباد میں اپنے گھروں کے بجلی کے بل اور بچوں کی فیس جمع کرا سکتے ہیں۔
یعنی اب آپ سمندر پار بیٹھ کر بھی پاکستان میں اپنے گھر کے مالی معاملات خود چلا سکتے ہیں۔
روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے اب ’نان ریذیڈنٹ پاکستانی‘ یا بیرون ملک مقیم پاکستانی بینک برانچ، سفارتخانے یا قونصلیٹ جائے بغیر ڈیجیٹل اور آن لائن طریقے سے اکاؤنٹ کھول سکیں گے۔ یہ عمل صرف 48 گھنٹوں میں مکمل ہو سکے گا۔
صارفین اپنے اکاﺅنٹ کے لیے فارن کرنسی یا پاکستانی روپے یا دونوں کا انتخاب کر سکتے ہیں۔
ان اکاﺅنٹس میں فنڈز مکمل طور پر واپس منتقل ہو سکیں گے اور اس کے لیے کسی ریگولیٹری منظوری کی ضرورت نہیں ہو گی۔
خیال رہے کہ اس وقت 90 لاکھ کے قریب پاکستانی بیرون ملک رہ رہے ہیں اور وہ سالانہ اپنے خاندانوں کی کفالت کے لیے 23 بلین ڈالر ترسیلات زر پاکستان بھیجتے ہیں۔
اب اس روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ سے حکومت کے خیال میں ترسیلات میں مزید اضافہ ہو گا جس سے قرضوں کا بوجھ بھی کم ہو سکے گا۔

Source: SamaaTv
--------------------------------------------------------
for News and Updates of Regulatory & Business Join "Regulatory Updates of Pakistan" by using this link: t.me/RegulatoryUpdatesOfPakistan

& for Real estate Join "Real Estate Updates of Pakistan" by using this link: t.me/RealEstateUpdatesOfPakistan

So hurry up
Don't wait, to get Updates