🔥 Burn Fat Fast. Discover How! 💪

پرائز بانڈز کیش کروانے کی تاریخ میں توسیع کا امکان حکومت کی ج | Regulatory Updates Of Pakistan

پرائز بانڈز کیش کروانے کی تاریخ میں توسیع کا امکان

حکومت کی جانب سے بند کیے گئے 40 ہزار، 25 ہزار، 15 ہزار اور ساڑھے 7 ہزار کے پرائز بانڈز کی واپسی کی مہلت 30 ستمبر2021 کو ختم ہوجائے گی۔

بینکنگ کے شعبے سے منسلک افراد کا کہنا ہے ککہ بند ہونے والے پرائز بانڈز کو کیش کروانے کی آخری تاریخ میں توسیع کا امکان ہے اور پرائز بانڈز کیش کرنے والوں کو رواں سال کے آخر تک سہولت دی جاسکتی ہے۔

اس سے قبل بھی حکومت کی جانب سے پرائز بانڈز کی واپسی کی مہلت مہں توسیع دی جاچکی ہے اور 15 ہزار روپے کے پرائز بانڈزکی واپسی کی آخری تاریخ 30 جون، 25 ہزار روپے مالیت کے پرائز بانڈز کی واپسی کی آخری تاریخ 31 مئی مقرر کی گئی تھی اوران تینوں بانڈز کی واپسی کی تاریخ میں 30 ستمبر تک توسیع کی گئی تھی۔

بیرون ملک مقیم پاکستانی جن کے پاس پرائز بانڈز موجود ہیں ان کا کہنا ہے کہ حکومت پرائز بانڈز ان کیش یا پریمیم بانڈز سے تبدیل کروانے کیلیے انہیں مزید مہلت دے، کیونکہ کرونا وبا کے باعث اُن کا اتنی جلدی سفر کرنا ممکن نہیں ہے۔

Source: SaamaTv
--------------------------------------------------------
for News and Updates of Regulatory & Business Join "Regulatory Updates of Pakistan" by using this link: t.me/RegulatoryUpdatesOfPakistan

& for Real estate Join "Real Estate Updates of Pakistan" by using this link: t.me/RealEstateUpdatesOfPakistan

So hurry up
Don't wait, to get Updates