Get Mystery Box with random crypto!

*آل سعود ہمارے ٹھیکیدار نہیں ہیں* : سمیع اللہ خان رسول اللہﷺ | #CPJ_India کاروان امن و انصاف

*آل سعود ہمارے ٹھیکیدار نہیں ہیں*
: سمیع اللہ خان
رسول اللہﷺ کے جزیرۃ العرب کو یہودی النسل تاجروں کے بازار کے بطور سعودی عرب میں تبدیل کرنے سے لےکر مجاہدینِ اسلام اخوان المسلمین اور کارکنانِ دین تبلیغی جماعت پر دہشتگردی کا لیبل لگانےتک آلِ سعود نے ہمیشہ کھل کر یہودی ایجنڈے پر کام کیا ہے_
اب تبلیغی جماعت جیسی خالص غیرسیاسی دینی تحریک کو سعودی گورنمنٹ نے ارھابی قرار دےکر بڑا کھیل شروع کیا ہے
آپ اندازہ لگائیے کہ جب سعودی عرب کی حکومت اور وہاں کے درباری علماء و ائمہ علی الاعلان تبلیغی جماعت کو دہشتگرد جماعت قرار دیں گے تو اس بنیاد پر بھارتی ہندوتوا گورنمنٹ یہاں کے مسلمانوں پر تبلیغی جماعت سے وابستگی کےنام پر کیسا ظلم کرےگی؟ سعودیہ نے دراصل مودی اور آر ایس ایس کو ہندوستانی مسلمانوں پر ستم ڈھانے کا ایک جواز فراہم کیا ہے، اسرائیلی قیادت نے درحقیقت سعودیہ کو یہ ٹاسک دیا ہوا ہے کہ عالمِ اسلام کی ہر وہ تحریک و تنظیم اور مسلمانوں کے فقہاء و علماء جو اسلامی سربلندی کی بات کرتے ہوں اور خالص اسلام کے وفادار ہوں ان کے اثرات کو کم کیا جائے انہیں ختم کیا جائے تاکہ اسرائیل مسجدِ اقصیٰ کو بآسانی ہیکل سلیمانی میں تبدیل کرسکے
آج سعودی حکمرانوں نے تبلیغی جماعت پر یہودی فتویٰ داغ کر بھارتی مسلمانوں کو ہندوتوا کا چارہ بنانے کی کوشش کی ہے تو اس پر کچھ شور ہمارے لوگ کررہےہیں لیکن وہ کافی دیر کرچکے ہیں سالوں پہلے جب سعودیہ کا صہیونی رنگ سامنے آیا تھا تبھی سے ہندوستان کے قدآور رہنماﺅں سے مطالبہ کیا جارہاتھا کہ اس صہیونی سعودی سرکار کےخلاف حق گوئی کا فریضہ انجام دیں لیکن تب ان کے مریدین کو مرچیں لگ جاتی تھیں کہ ہمارے حضرت اقدس سے حق گوئی کا کیوں مطالبہ کرلیا.؟ اور یہ حضرات رابطہ عالم اسلامی کی شاہی سرکاری رکنیت اور سعودی کے سرکاری حج و عمرہ کے ممبر بنے رہنے کو ترجیح دیتے رہے اور دوسری جانب بھارت میں سعودیہ کا جاسوس ٹولہ بھی سرگرم رہا اور نتیجہ آج سامنے ہے اور اگلے مراحل بھی واضح ہیں کہ تبلیغی جماعت کےبعد دیوبند، ندوہ جماعت اسلامی و دیگر تمام کی باری آئے گی ہندوتوا ایجنسیاں سعودیہ کے راستے بھارتی مسلمانوں کے مراکز ٹھپ کرانے کی تیاری میں ہیں
*اگر مسلمانانِ ہند آل سعود کی مصیبتوں سے بچنا چاہتےہیں تو ان کی تمام تر قیادتوں کو متفقہ طورپر سامنے آنا ہوگا اور یہ اعلامیہ عالمی میڈیا میں جاری کرنا ہوگا کہ مسلمان قبلہ و کعبہ کی طرف رخ کرتےہیں ناکہ آلِ سعود کی طرف، آل سعود کے ورژن والا اسرائیلی و مغربی اسلام حقیقی اسلام نہیں ہے، ناہی آلِ سعود اسلام و مسلمانوں کے ٹھیکیدار ہیں جو مسلمانوں کےمتعلق دہشتگردی و تکفیر کے سرٹیفکیٹ بانٹتے پھریں ۔*
عالمِ اسلام آلِ سعود کے یہودی شکنجوں میں جس قدر پھنستا جارہاہے دجالی صہیونیت کےخلاف عالمی ایمانی انقلاب اسی قدر نزدیک ہوتا جارہاہے البتہ اس انقلاب میں باطل کےساتھ ساتھ منافقین اور ان کے خاموش ہمنوا بھی صاف ہوجائیں گے
" رہے نام اللہ کا "
* : سمیع اللہ خان "*
ksamikhann@gmail.com

https://twitter.com/SamiullahKhan__/status/1469605860984848385?t=fUE0SNgwaMf6Tbm3up0Kow&s=19