🔥 Burn Fat Fast. Discover How! 💪

Regulatory Updates Of Pakistan

Logo of telegram channel regulatoryupdatesofpakistan — Regulatory Updates Of Pakistan R
Logo of telegram channel regulatoryupdatesofpakistan — Regulatory Updates Of Pakistan
Channel address: @regulatoryupdatesofpakistan
Categories: News
Language: English
Subscribers: 493
Description from channel

📚 Regulatory & 📈 Business related News & Updates
Admin Profile:
CFO at TREC Holder in Pakistan Stock Exchange, Certified Real Estate Professional, Tax & Corporate Service Provider, Specialzed in Business Startup Structuring & Licensing.

Ratings & Reviews

3.33

3 reviews

Reviews can be left only by registered users. All reviews are moderated by admins.

5 stars

1

4 stars

1

3 stars

0

2 stars

0

1 stars

1


The latest Messages 14

2021-09-06 07:40:47 Withholding tax rates on property income for 2021-2022

The Federal Board of Revenue (FBR) has issued updated rates of withholding tax on income from the property for the year 2021-2022.

The withholding tax shall be collected by every prescribed person from the recipients of rent of the immovable property.

The FBR collects withholding tax on income from property under Section 155 of the Income Tax Ordinance, 2001.

WITHHOLDING TAX CARD 2021/2022

Following are the rates of withholding tax:

Any payment made on account of rent of the immovable property

(A) In case of individual or Association of Person (AOP):

1. Where the gross amount of rent does not exceed Rs, 300,000: There shall be no tax.

2. Where the gross amount of rent exceeds Rs, 300,000 but does not exceed Rs, 600,000: the tax rate shall be 5 per cent of the gross amount exceeding Rs, 300,000.

3. Where the gross amount of rent exceeds Rs. 600,000 but does not exceed Rs. 2,000,000: The tax rate shall be Rs. 15,000 plus 10 per cent of the gross amount exceeding Rs. 600, 000.

4. Where the gross amount of rent exceeds Rs. 2,000,000: the tax rate shall be Rs. 155,000 plus 25 per cent of the gross amount exceeding Rs. 2,000, 000.

B) in case of the company: the tax rate shall be 15 per cent.

The tax deducted under Section 155 of Income Tax Ordinance, 2001 is adjustable.

Source: PakRevenue
--------------------------------------------------------
for News and Updates of Regulatory & Business Join "Regulatory Updates of Pakistan" by using this link: t.me/RegulatoryUpdatesOfPakistan

& for Real estate Join "Real Estate Updates of Pakistan" by using this link: t.me/RealEstateUpdatesOfPakistan

So hurry up
Don't wait, to get Updates
76 viewsedited  04:40
Open / Comment
2021-09-06 07:37:38
COVID19 Tracker
Pakistan reports 3,613 new cases in last 24hrs out of 57,131 tests conducted. 3,438 recoveries, 57 deaths & 100 critical cases were reported in a single day. Total active cases stand at 92,367.
76 views04:37
Open / Comment
2021-09-06 07:37:23 رجسٹرڈ اور لائسنس یافتہ ڈیلر ہی پراپرٹی کی لین دین کرسکیں گے

رئیل اسٹیٹ ایجنٹ بننا انتہائی آسان کام ہے، ملک بھر میں کوئی بھی شخص بغیر سرمائے کے چلتے پھرتے یا پھر چھوٹا دفتر کرائے پر لے کر اپنے تعلقات کو استعمال کرتے ہوئے پراپرٹی کی لین دین کرانے لگتا ہے اور کمیشن سے اچھی خاصی کمائی شروع ہوجاتی ہے تاہم مستقبل میں یہ کام اتنا آسان نہیں ہوگا۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ حکومت نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے دیگر شعبوں کی طرح پراپرٹی پر بھی توجہ مرکوز کرلی ہے اور اس جائیدادوں کی لین دین میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کی جارہی ہیں، جس کے نتیجے میں رجسٹرڈ اور لائسنس یافتہ ڈیلر ہی پراپرٹی کی لین دین کرسکیں گے۔

گزشتہ ماہ اسلام آباد میں پراپرٹی ڈیلرز نمائندوں، ایف بی آر اور ایف اے ٹی ایف سیل حکام کے مابین ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پراپرٹی ڈیلرز اقوام متحدہ کے دہشت گردوں کی لسٹ میں شامل 4 ہزار 500 افراد سے پراپرٹی کی لین دین نہیں کریں گے اور اگر ان سے لسٹ میں شامل افراد پراپرٹی کے حوالے سے رابطہ کرتے ہیں تو اس کے بارے میں بھی حکومت کو آگاہ کریں گے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ اس سلسلے میں ایک خصوصی ایپ بھی تیار کی جارہی ہے، جس سے تصدیق ہوسکے گی کہ جائیداد لسٹ میں شامل کسی دہشت گرد کو بیچی یا خریدی تو نہیں جارہی۔ اجلاس میں پراپرٹی ڈیلرز کو ہدایت کی گئی کہ وہ تمام پراپرٹی لین دین کی ریکارڈ بھی مرتب کریں، ایف بی آر سمیت کوئی بھی متعلقہ ادارہ ریکارڈ چیک کرسکے گا۔

بینکس زیر تعمیر رہائشی منصوبوں کیلئے ہاؤسنگ فنانس کی سہولت دیں – اسٹیٹ بینک
اسلام آباد میں ہونیوالے مذکورہ اجلاس کے فالو اپ میں آئندہ چند روز کے دوران ایک اور اجلاس بھی متوقع ہے، جس میں پراپرٹی ڈیلرز کی رجسٹریشن، خرید و فروخت کا ڈیٹا فارم اور خریدار یا فروخت کنندہ کی تصدیق کیلئے مجوزہ ایپ سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا جائے گا، جبکہ توقع ظاہر کی جارہی ہے کہ ریئل اسٹیٹ ایجنٹس کیلئے مجوزہ لائسنسنگ کا بھی جائزہ لیا جائے۔

صدر ڈیفنس اینڈ کلفٹن ایسوسی ایشن آف ریئل اسٹیٹ ایجنٹس زبیر بیگ کے مطابق گزشتہ اجلاس میں بھی یہ بات زیر غور آئی تھی کہ ریئل اسٹیٹ کیلئے لائسنس کا طریقۂ کار وضع کیا جائے گا، جس کے بعد صرف لائسنس یافتہ ایجنٹ ہی پراپرٹی کی لین دین کرسکے گا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے زبیر بیگ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں فائلر ریئل اسٹیٹ ایجنٹس کی تعداد تقریباً 50 ہزار ہے جبکہ اس سے دُگنی یعنی ایک لاکھ سے زائد افراد نان فائلر ہیں، کوئی پان کی دکان میں، کوئی جنرل اسٹور میں اور کوئی دکان کھول کر پراپرٹی ڈیلر کا کام کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں پراپرٹی ڈیلرز کیلئے لائسنسگ کا کوئی نظام نہیں ہے جس کی وجہ سے مسائل سامنے آتے ہیں، گزشتہ اجلاس میں ایف بی آر کی جانب سے کہا گیا تھا کہ اس پر کام کررہے ہیں۔

ایف بی آر کی جانب سے ڈیزگنیٹیڈ نان فنانشل بزنس اینڈ پروفیشنز (ڈی این ایف بی پی) کے تحت فائلرز ریئل اسٹیٹ ایجنٹس کی رجسٹریشن بھی جاری ہے جس کے تحت پراپرٹی ڈیلرز کے مطابق اب تک 22 ہزار فائلر پراپرٹی ڈیلرز رجسٹرڈ ہوچکے ہیں۔ جس کا مقصد ایف اے ٹی ایف کے ٹیرز فنانسنگ کی ضمن میں تحفظات کو دور کرنا ہے تاہم ساتھ ہی ساتھ ایف بی آر جائیداد کی لین دین کے ریکارڈ کے ذریعے سے ایسے افراد کو بھی تلاش کررہا ہے، جن کی آمدن ٹیکس نیٹ سے باہر ہے۔

پراپرٹی ڈیلر منصور منعم کا کہنا ہے کہ رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کی رجسٹریشن ہونی چاہئے، رجسٹریشن سے ان سے لئے جانیوالے سروسز چارجز بھی ایڈجسٹ ہوجائیں گے۔ پراپرٹی میں استعمال ہونیوالا سرمایہ بھی ڈیکلیئر ہونا چاہئے، اس میں کوئی برائی نہیں تاہم ٹیکس کی شرح کم ہونی چاہئے کیونکہ کاروباری حالات اتنے اچھے نہیں ہیں۔

Source: PropertyPost
--------------------------------------------------------
for News and Updates of Regulatory & Business Join "Regulatory Updates of Pakistan" by using this link: t.me/RegulatoryUpdatesOfPakistan

& for Real estate Join "Real Estate Updates of Pakistan" by using this link: t.me/RealEstateUpdatesOfPakistan

So hurry up
Don't wait, to get Updates
65 views04:37
Open / Comment
2021-09-06 07:25:54 Property tax calculation mechanism modified

The Cantonment Board (CBA) has revised the mechanism to calculate property tax media sources reported. The authorities also identified 7,000 residential and commercial units, which were, previously, excluded from the tax net.

Cantonment Executive Officer (CEO) Ammara Ammar informed that the revision has been made after consultation with the Regional Headquarters. According to details, previously, there were 2,500 residential properties under assessment. She reported that the rationalisation of taxes was being made in the department. It was mentioned that Wah Cantonment and Abbottabad Cantonment were selected as model cantonments to implement rationalised property tax.

The CEO disclosed there were disparities in the taxes of the same sized houses. As per details, the disparity resulted in an annual loss of PKR 39.2 million. The average property tax collected by the board was PKR 65 million, which was increased to PKR 104 million last year, she added.

Furthermore, CEO Ammara Ammar mentioned that a tax calculator was been launched by CBA and will be available on the authority’s website. To facilitate the residents, the authority is working on providing an e-billing facility.

Source: Zameen
--------------------------------------------------------
for News and Updates of Regulatory & Business Join "Regulatory Updates of Pakistan" by using this link: t.me/RegulatoryUpdatesOfPakistan

& for Real estate Join "Real Estate Updates of Pakistan" by using this link: t.me/RealEstateUpdatesOfPakistan

So hurry up
Don't wait, to get Updates
72 views04:25
Open / Comment
2021-09-06 07:19:03 حکومت کا گاڑیوں کی قیمتیں متعین کرنے پر غور

وزارت
صنعت و پیداوار نے گاڑیوں کی قیمتیں بڑھانے پر کار ساز کمپنیوں سے جواب طلب کرلیا۔ خط میں پوچھا گیا ہے کہ گاڑیوں کی قیمتوں میں کیوں اضافہ کیا گیا ہے؟۔

خط میں کمپنیز سے پوچھا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے حال ہی میں آٹوموبائل مینوفیکچررز کو ٹیکسوں میں نمایاں رعایت دی تاکہ عام عوام سستی گاڑیاں خرید سکیں۔

انجینئرنگ ڈیولپمنٹ بورڈ (ای ڈی بی) کو ایک خط لکھا گیا ہے جس پر کنٹرولر جنرل آف پرائسز اور سیکریٹری وزارت صنعت و پیداوار کامران علی افضل کے دستخط موجود ہیں۔

وزارت صنعت و پیداوار کی جانب سے لکھے گئے خط کے مطابق کار ساز کمپنیوں نے حکومتی رعایتوں کی منظوری کے بعد اپنی قیمتوں میں کمی کی ہے لیکن اب ایسا لگ رہا ہے کہ وہ قیمتوں میں اضافہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں،
حالانکہ مراعات دیئے ابھی صرف چند ہفتے ہوئے ہیں اور پیداواری لاگت میں بھی کوئی اضافہ نہیں ہوا۔

خط میں لکھا گیا ہے کہ یہ صورتحال واضح طور پر ناقابل قبول ہے اور حکومت کے پاس ریگولیٹری اقدامات شروع کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں ہے، جس کے تحت پرائس کنٹرول، منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کے ایکٹ 1977 کے تحت قیمتوں کا تعین شامل ہو سکتا ہے۔

انجینئرنگ ڈیولپمنٹ بورڈ (ای ڈی بی) کے جنرل منیجر (پالیسی) عاصم ایاز نے کہا کہ وزارت صنعت و پیداوار نے کار ساز کمپنیوں سے کہا ہے کہ وہ اپنی لاگت کا ڈھانچہ شیئر کریں اور کسی بھی قیمت میں اضافے کا جواز پیش کریں۔
عاصم ایاز کے مطابق کار ساز کمپنیوں کے درمیان مقابلہ بازی اور حکومت کاروں کی قیمتوں کو کنٹرول میں کرسکتی ہے تاہم حکومت کیلیے کاروں کی قیمتوں کو کنٹرول کرنا ایک مشکل کام ہوگا کیونکہ ہر کمپنی کی پیداواری لاگت دوسری کمپنی سے مختلف ہوتی ہے۔

ایک خبر کے مطابق کارساز کمپنیاں مبینہ طور پر قیمتوں میں اضافے پر غور کررہی ہیں کیونکہ عالمی مارکیٹ میں اسٹیل کی قیمت اور شپنگ لاگت میں اضافہ ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق بار برداری کا کرایہ (فریٹ چارجز) اوسطاً 1 ہزار ڈالر سے بڑھ کر 4 ہزار ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔

Source: SamaaTv
--------------------------------------------------------
for News and Updates of Regulatory & Business Join "Regulatory Updates of Pakistan" by using this link: t.me/RegulatoryUpdatesOfPakistan

& for Real estate Join "Real Estate Updates of Pakistan" by using this link: t.me/RealEstateUpdatesOfPakistan

So hurry up
Don't wait, to get Updates
86 views04:19
Open / Comment
2021-09-06 07:18:12 ہوائی جہاز میں سفر کرنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری؛ کرایوں میں زبردست کمی کردی

یوم دفاع کے موقعے پر پی آئی اے اور نجی ائیرلائن نے بڑا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے یوم دفاع پر ملک بھر کے لیے کرائے 5 ہزار 985 روپے مقرر کردیا ہے جبکہ یوم دفاع کے تحت نجی ائیر لائن ائیربلیو نے کراچی لاہور اسلام آباد کے درمیان کم ترین کرایہ مقرر کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

لاہور اور کراچی کے درمیان ائیر بلیو نے یک طرفہ کرایہ 4 ہزار 847 روپے مقرر کردیا ہے جبکہ کراچی سے اسلام آباد یک طرفہ کرایہ 4 ہزار 847 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

نئے کرایہ ناموں پر آج سے عمل درآمد ہوگا۔

Source: TvNews
--------------------------------------------------------
for News and Updates of Regulatory & Business Join "Regulatory Updates of Pakistan" by using this link: t.me/RegulatoryUpdatesOfPakistan

& for Real estate Join "Real Estate Updates of Pakistan" by using this link: t.me/RealEstateUpdatesOfPakistan

So hurry up
Don't wait, to get Updates
4 views04:18
Open / Comment
2021-09-06 07:17:35 آن لائن ٹیکس نظام سے منسلک نہ ہونے پر کاروباری افراد پر جرمانہ ہوگا

وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا کہ ایسے تمام کاروباری افراد اور کاروباری اداروں پر 300 فیصد سے زائد جرمانہ ادا کیا جائے گا جو آن لائن ٹیکس نظام سے خود کو منسلک نہیں کریں گے۔

وزارت مالیات نے تجویز دی ہے کہ ایسے تمام انفرادی اور کاروباری افراد اور کاروباری اداروں پر 10لاکھ سے 30لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کیا جائے گا جو ایف بی آر کے پوائنٹ آف سیلز (پی او ایس) نظام سے خود کو آن لائن طریقے سے منسلک نہیں کریں گے۔

جرمانے کی یہ تجاویز تیسرے ٹیکس ترمیمی آرڈیننس 2021 میں شامل ہیں جو اس وقت محکمہ قانون کے زیر غور ہے۔ مجوززہ قانونی ترمیمی آرڈیننس میں ایسے تمام کاروبار کی فہرست بھی شامل ہے جنھیں ایف بی آر کے آن لاین نظام کے ساتھ منسلک کیا جانا ہے۔

واضح رہے کہ رواں مالی سال کے لیے محصولات کے ہدف میں 50 ارب روپے اسی نظام کے ذریعے حاصل کرنے کا منصوبہ ہے جبکہ گزشتہ دنوں ایک پریس کانفرنس میں ایف بی آر کے چیئرمین ڈاکٹر محمد اشفاق احمد کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ میں یعنی جولائی اور اگست کے دوران 550 کے قریب مزید خوردہ فروشوں (ریٹلیرز) نے ایف بی آر کے نظام کے ساتھ خود کو منسلک کرلیا ہے۔

وزیر خزانہ شوکت ترین نے عزم ظاہر کیا ہے کہ پوائنٹ آف سیلز کی تعداد کو 11 ہزار سے بڑھا کر 5 لاکھ تک لے جایا جائے گا۔ اس وقت صورت حال یہ ہے کہ اگر کوئی ریٹیلر اپنے کاروبار کو ایف بی آر کے آن لائن نظام سے منسلک نہیں کرتا تو اس پر 10 لاکھ روپے جرمانے کے علاوہ کاروبار کو سیل بھی کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ نئی تجاویز میں پہلی بار ڈیڈ لاین میں منسلک نہ ہونے والے یعنی پہلی بار ڈیفالٹ کرنے والوں پر پانچ لاکھ روپے جرمانہ کیا جائے جبکہ دوسری دفعہ ڈیفالٹ کرنے پر جرمانہ دس لاکھ تک عائد کیا جائے گا۔ تیسری بار ایسا کرنے کی صورت میں جرمانہ بڑھ کر بیس لاکھ اور اس کے پندرہ دنوں بعد یہ جرمانہ تیس لاکھ تک عائد کیا جاسکے گا اور ایسے کاروبار کو سیل بھی کیا جائے گا۔

Source: ExpressUrdu
--------------------------------------------------------
for News and Updates of Regulatory & Business Join "Regulatory Updates of Pakistan" by using this link: t.me/RegulatoryUpdatesOfPakistan

& for Real estate Join "Real Estate Updates of Pakistan" by using this link: t.me/RealEstateUpdatesOfPakistan

So hurry up
Don't wait, to get Updates
4 views04:17
Open / Comment
2021-09-06 07:17:08 عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں غیرمعمولی اضافہ

عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 13 ڈالر اور پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300 روپے کا اضافہ ہوا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 13 ڈالر کا اضافہ ہوا، اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1828 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی، جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی ہفتے کے روز فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 1300 روپے اور 1115 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 1 لاکھ 12 ہزار 300 روپے ہوئی، جب کہ دس گرام سونے کی قیمت اضافے کے بعد 96 ہزار 280 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
بلین مارکیٹ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سونے کی مقامی قیمت اب بھی دبئی گولڈ مارکیٹ سے 4000 روپے کم ہے، تاہم اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے1430 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1226روپے پر مستحکم رہی۔

Source: ExpressUrdu
--------------------------------------------------------
for News and Updates of Regulatory & Business Join "Regulatory Updates of Pakistan" by using this link: t.me/RegulatoryUpdatesOfPakistan

& for Real estate Join "Real Estate Updates of Pakistan" by using this link: t.me/RealEstateUpdatesOfPakistan

So hurry up
Don't wait, to get Updates
5 views04:17
Open / Comment
2021-09-06 07:16:28 ڈالر، پاؤنڈ اور یورو کی قدر میں اضافے کا رحجان برقرار

زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں گزشتہ ہفتے بھی ڈالر، پاؤنڈ اور یورو کی قدر میں اضافے کا رحجان برقرار رہا۔

ہفتے وار کاروبار میں ڈالر کی قدر ایک موقع پر 167 روپے کے ساتھ ایک سال کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی تھی تاہم کاروباری ہفتے میں طلب ورسد کے اتارچڑھاؤ کے بعد ڈالر کی قدر 166روپے سے زائد رہی۔

کورونا ویکسین کی درآمدات کے عوض ادائیگیوں، معاشی مستقبل کے بارے میں غیریقینی صورتحال نے روپیہ کو غیر مستحکم کیا جبکہ اگست میں ریکارڈ درآمدات، تاریخ ساز کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بھی روپیہ کی قدر پر اثر انداز ہوا۔
افغانستان کے بدلتے ہوئے حالات زرمبادلہ کی مارکیٹوں پر اثرانداز رہے، ہفتہ وار کاروبار کے دوران انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر اتار چڑھاؤ کے بعد 1.28 روپے بڑھ کر 166.90 روپے پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 1.60روپے بڑھ کر 167.90روپے ہوگئی۔

اسی طرح برطانوی پاؤنڈ کے انٹربینک ریٹ 4.03روپے بڑھ کر 230.87روپے ہوگئے جب کہ اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ کی قدر 3.20روپے بڑھ کر 232 روپے رہی۔

انٹربینک میں یورو کرنسی کی قدر 3.50روپے بڑھ کر 198.14روپے ہوگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو کی قدر 4.30روپے بڑھ کر 199روپے ہوگئی۔

Source: ExpressUrdu
--------------------------------------------------------
for News and Updates of Regulatory & Business Join "Regulatory Updates of Pakistan" by using this link: t.me/RegulatoryUpdatesOfPakistan

& for Real estate Join "Real Estate Updates of Pakistan" by using this link: t.me/RealEstateUpdatesOfPakistan

So hurry up
Don't wait, to get Updates
4 views04:16
Open / Comment
2021-09-06 07:15:57 ایف بی آر نے پوائنٹ آف سیل پر فی رسید 1 روپیہ سروس چارجز عائد کردیے

ایف بی آرنے واضح کیا ہے کہ ایف بی آر کے سسٹم سے منسلک بڑے ریٹیلرز سے خریداری پر مجموعی رقم پر ایک فیصد کی بجائے فی رسید ایک روپیہ سروس چارجز سیلز ٹیکس ایکٹ کے تحت عائد کیے گیے ہیں۔

اعلامیے میں ایف بی آر نے سوشل میڈیا پر چلنے والی غلط خبروں کی تردید کی ہے جن سے یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ سروس چارجز ایک روپیہ فی انوائس نہیں لیا جائے گا بلکہ رسیدی رقم کے ایک فیصد کے حساب سے وصول کیا جائے گا جو کہ سراسر غلط ہے۔ سوشل میڈیا پر اس حوالے سے گمراہ کن معلومات ان عناصر کی طرف سے پھیلائی جار ہی ہے جو پوائنٹ آف سیل (پی اوایس) انٹیگریشن کے خلاف ہیں اور جنرل پبلک سے سیلز ٹیکس تو وصو ل کر لیتے ہیں لیکن حکومتی خزانے میں ٹیکس جمع نہیں کراتے۔ ایف بی آر ملک بھر میں بڑے ریٹیلرز کو سسٹم کے ساتھ منسلک کرنے کے اقدام کو جاری رکھنے میں پر عزم ہے۔

اعلامیے کے مطابق ایک روپیہ سروس چارج فی رسید سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کی شق 76 کے تحت وصول کیا جائے گا انوائس پر چا ہے جتنی بھی کل رقم درج ہوسروس چارجز ایک روپیہ ہی وصول کیا جائے گا۔ سروس چارج کے تحت اکھٹی ہونے والی رقم بڑے ریٹیلرز کو ایف بی آر سے منسلک کرنے، میڈیا کیمپین چلانے اور کسٹمرز کے لیے متعارف کردہ پرائز اسکیم پر خرچ ہو گی جو کہ اس اسکیم میں شامل ہونے کے لیے بڑے ریٹیلرز کی طرف سے جاری کی گئی اصل رسید کی تصدیق کریں گے۔

Source: ExpressUrdu
--------------------------------------------------------
for News and Updates of Regulatory & Business Join "Regulatory Updates of Pakistan" by using this link: t.me/RegulatoryUpdatesOfPakistan

& for Real estate Join "Real Estate Updates of Pakistan" by using this link: t.me/RealEstateUpdatesOfPakistan

So hurry up
Don't wait, to get Updates
7 views04:15
Open / Comment