Get Mystery Box with random crypto!

Rekhta

Logo of telegram channel rekhta — Rekhta R
Logo of telegram channel rekhta — Rekhta
Channel address: @rekhta
Categories: Uncategorized
Language: English
Subscribers: 3.67K
Description from channel

حفیظؔ اپنی بولی محبت کی بولی
نہ اردو نہ ہندی نہ ہندوستانی
#Urdu
#Hindi
#Rekhta
☎ ⇨ @Hammadkhan , @Mbr786

Ratings & Reviews

2.50

2 reviews

Reviews can be left only by registered users. All reviews are moderated by admins.

5 stars

0

4 stars

0

3 stars

1

2 stars

1

1 stars

0


The latest Messages 8

2022-05-26 12:55:15 #غزل


کوئی رفیق بہم ہی نہ ہو تو کیا کیجے
کبھی کبھی ترا غم ہی نہ ہو تو کیا کیجے

ہماری راہ جدا ہے کہ ایسی راہوں پر
رواجِ نقشِ قدم ہی نہ ہو تو کیا کیجے

ہمیں بھی بادہ گساری سے عار تھی لیکن!
شراب ظرف سے کم ہی نہ ہو تو کیا کیجے

تباہ ہونے کا ارماں سہی محبت میں
کسی کو خوئے ستم ہی نہ ہو تو کیا کیجے

ہمارے شعر میں روٹی کا ذکر بھی ہو گا
کسی کسی کے شکم ہی نہ ہو تو کیا کیجے

مصطفیٰ زیدی

@Rekhta
496 views09:55
Open / Comment
2022-05-26 01:29:39 Rekhta pinned « ​​​گزارش​​​ آپ تمام احباب سے گزارش ہے کہ ریختہ چینل میں ادبی ذوق رکھنے والے اپنے دوست احباب اور رشتے داروں کو شامل کروا کے اردو سے دوستی کا ثبوت دیں_ مہربانی کریں ریختہ چینل کی توسیع میں شرکت کیجیئے! @Rekhta»
22:29
Open / Comment
2022-05-26 01:27:26 Rekhta pinned «یادیں پاگل کر دیتی ہیں باتیں پاگل کر دیتی ہیں چہرہ ہوش اڑا دیتا ہے آنکھیں پاگل کر دیتی ہیں تنہا چلنے والوں کو یہ راہیں پاگل کر دیتی ہیں دن تو خیر گزر جاتا ہے راتیں پاگل کر دیتی ہیں …»
22:27
Open / Comment
2022-05-26 01:13:51 #غزل


تو چاہتا ہے کسی اور کو پتا نہ لگے
میں تیرے ساتھ پھروں اور مجھے ہوا نہ لگے

تمہارے تک میں بہت دل دکھا کے پہنچا ہوں
دعا کرو کہ مجھے کوئی بدعا نہ لگے

تجھے تو چاہیے ہے اور ایسا چاہیے ہے
جو تجھ سے عشق کرے اور مبتلا نہ لگے

میں تیرے بعد کوئی تیرے جیسا ڈھونڈتا ہوں
جو بے وفائی کرے اور بے وفا نہ لگے

میں اِس لیے بھی اُداسی میں ہنسنے لگتا ہوں
کہ مجھ میں اور کسی شخص کی فضا نہ لگے

ہزار عشق کرو لیکن اتنا دھیان رہے
کہ تم کو پہلی محبت کی بدعا نہ لگے

عباس تابش

@Rekhta
33 views22:13
Open / Comment
2022-05-25 23:17:51 پیدا ہوا وکیل تو شیطان نے کہا
لو آج ہم بھی صاحب اولاد ہو گئے

اکبر الہ آبادی

पैदा हुआ वकील तो शैतान ने कहा
लो आज हम भी साहिब-ए-औलाद हो गए

~अकबर इलाहाबादी

@Rekhta
48 views20:17
Open / Comment
2022-05-25 23:14:21 हम आह भी करते हैं तो हो जाते हैं बदनाम
वो क़त्ल भी करते हैं तो चर्चा नहीं होता

~अकबर इलाहाबादी

ہم آہ بھی کرتے ہیں تو ہوجاتے ہیں بدنام
وہ قتل بھی کرتے ہیں تو چرچا نہیں ہوتا

اکبر الہ آبادی

@Rekhta
59 views20:14
Open / Comment
2022-05-25 23:02:25 کاغذ کی یہ مہک، یہ نشہ روٹھنے کو ہے
یہ آخری صدی ہے کتابوں سے عشق کی

سعود عثمانی

@rekhta
68 views20:02
Open / Comment
2022-05-25 22:58:19 دشمنی جم کر کرو لیکن یہ گنجائش رہے
جب کبھی ہم دوست ہو جائیں تو شرمندہ نہ ہوں

بشیر بدر

@Rekhta
69 views19:58
Open / Comment
2022-05-25 22:49:59 وہ آئے بزم میں اتنا تو میر نے دیکھا
پھر اس کے بعد چراغوں میں روشنی نہ رہی

میر تقی میر


@Rekhta
73 views19:49
Open / Comment
2022-05-25 22:48:45 یاد کرنے پہ بھی دوست آئے نہ یاد
دوستوں کے کرم یاد آتے رہے

خمارؔ بارہ بنکوی

@Rekhta
75 views19:48
Open / Comment